ناریل کو کدوکش کرکے اس کا رس نکال لیں اور اسے سوتے وقت کیل ،مہاسوں ،چھا ئیوں اورداغوں پر لگائیں ۔
تھوڑی سی گندھک لے کر اسے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں سوتے وقت چہرے پر لگاکر سو جائیں صبح اٹھ کر کچے دودھ میں پانی ڈال کر اس سے چہرہ دھوئیں چند روز میں بہترا ثرات ظاہر ہو نا شروع ہو جائیں ۔ایک سیب کو کدوکش کر لیں اور پھر کدولشن کئے ہوئے سیب کو چہرے لپر لگائیں سیدھی لیٹی رہیں پند رہ منٹ بعد چہر ے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ایسا کر نے سے نہ صرف چہر
ے کے مسامات کھل جاتے ہیں بلکہ ان کی چکنا ئی بھی دور ہوتی ہے ۔
۲۵۰گرام پودینہ لے کر اس کا رس نکالیں اور ایک پیالی میں تھوڑی سی کو لڈ کریم ڈال کر اسے پودینے کے رس میں ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹیں جب جھاگ بن جائے تو چہرے پر لیپ کی طرح لگاکر پانچ منٹ تک رکیں ۔پھر چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو کر ٹھنڈ ے پانی کی فوار لیں ۔بعد میں کسی صاف تولئے سے چہرے سے کیل مہا سے دور ہو جائیں گے روزانہ کیلے کا چھلکا لے کر اس کا گودا نکا ل لیں اوراس میں کچا دودھ ملاکر روزانہ چھائیوں کی جگہ مالش کریں آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں ۔مرغی کے انڈے کا چھلکا لے کر اسے خوب باریک پیس لیں پھر دوتولہ انگوری سرکہ لے کر اس سفوف کو اس میں ملا لیں سفوف گاڑھا ہونا چاہیے اسے رات کو چہرے پر لگالیں اورصبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھو لیں یہ بھی کیل مہاسوں اور چھائیوں کا بہترین علاج ہے۔رات کو سونے سے پہلے اصلی شہد اور بالائی کو چہرے پر لگانے سے داماغ دھیے دو ر ہوجائیں گے ۔
چہرے پر کالے یا بھور ے تل ہوں تو لودھ پٹھانی لے کر سرخ گلاب کے ساتھ پیس کر چہرے پر لگالیں ۔تھوڑے سے سفید تل کو تھو ڑے دودھ میں ڈال کر رگڑ یں اسے رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں پھر صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھولیں ۔چھائیاں دور ہوجائیں گی ۔اور چہرہ بھی کھل اٹھے گا ۔پیا ز کا رس چہرے کے دا غوں پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں ۔