ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی خوبصورتی کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔ ایک کاسمیٹک برانڈ کی پروموشن کے موقع پر جب کترینہ سے ان کی بے حد خوبصورتی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یقین جانئے اس پر بہت محنت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا خیال رکھتے ہیں۔ اپنے وجود اور شخصیت کی عزت کرتے ہیں’ آپ چاہے جیسے کپڑے بھی پہنیں یا بال رکھیں آپ خوبصورت ہی دکھائی دیں گی اور میرے خیال میں اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔