بالی ووڈ: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کا جتنا چرچا اس کی باصلاحیت اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اتنا ہی اس کی سمارٹ نیس اور فٹنس کی بابت بھی کیا جاتا ہے۔ وہ یہ کریڈٹ اپنی خوراک کے چارٹ کو دیتی ہے۔ آج کل وہ اپنی فلم میری کوم کی پروموشن میں مصروف ہے۔ ایک گفتگو میں اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے پریانکا چوپڑہ نے بتایا ہے کہ وزن مناسب رکھنے اور خود کو فٹ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سب کچھ کھائو اور بھوکے مت رہو، لیکن ساتھ ہی اس سے بھی ضروری ہے کہ جتنا کھائو اتنی کیلوریز کو جلائو بھی۔ اس کی فلم برفی کے ڈائریکٹر انوراگ باسو نے بتایا ہے کہ پریانکا کی خوراک ہاتھی جتنی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وہ دو سے تین پراٹھے صبح اور بارہ انچ کا پیزا دوپہر کو نگل جاتی ہے۔ تاہم ورزش اور دیگر سرگرمیوں سے وہ اس مرغن غذا کو ہضم کرنے کا سامان بھی کرتی ہے۔
–