دبئی: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں 17 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ بغداد کے مغرب میں سنی اکثریتی فلوجہ شہر میں ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کو شادی کی تقریب کے نزدیک لے جا کر دھماکہ کردیا جس میں کل 17 کی موت ہو گئی۔ دھماکے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) کے خلاف مزاحمت کرنے والے صوبائی سنی حکام کو نشانہ بنایا گیا تھا جو شادی کی تقریب میں موجود تھے ۔شادی کی تقریب میں داعش کی مخالفت کرنے والے بہت سے مقامی افسر ان شرکت کررہے تھے ۔ داعش نے ایک بیان جاری کر کے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔