پیلی بھیت، 5 مار چ (یو این آئی) یوپی میں پیلی بھیت کی ایک عدالت نے ایک شادی شدہ خاتون کو خودکشی کے
لئے مجبور کرنے کے ملزم شوہر سمیت ساس اور سسر کو سات سات سال قید اور 20۔20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق دیوریا علاقہ کے بڑا گاوں کے بھگوان داس کی بیٹی مہیشوری دیوی کی شادی 5 سال قبل نوگمیان کے ہریش کمار کے ساتھ ہوئی تھی۔ سسرال والے شادی میں ملنے والے جہیز سے خوش نہیں تھے ا ور 12 ستمبر 2012 کو شوہر ہریش کمار، ساس ودیاوتی اور سسر چندریال کی زیادتیوں سے تنگ آکر مہیشوری نے خودکشی کرلی۔معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج یوگیش چندر ترپاٹھی نے کل تینوں ملزمین کو قصور وار قرار دیتے ہوئے سات سات سال قید اور 20۔20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔