ہولی وڈ سٹار جونی ڈپ نے کہا ہے کہ انہیں خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے۔52 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ بمشکل اپنی پرفارمنس ہضم کر پاتے ہیں۔ ڈپ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدا میں وہ آڈیشن کے معاملے میں انتہائی خراب تھے۔
‘ میں نوجوانی میں بے وقوف تھا۔میں سمجھتا تھا کہ آڈیشن عمل کا پرفارمنس سے کوئی زیادہ تعلق نہیں’۔
ڈپ نے بتایا کہ وہ ایک فلم سکرپٹ میں صرف ڈائیلاگ پر دھیان دیتے ہیں اور جانتے بوجھتے تمام دوسری ہدایات نظر انداز کرتے ہیں۔
‘میں تمام سکرین ڈائریکشنز کو نظر انداز کر دیتا ہوں۔مجھےیہ معلوم کرنے کی کیا ضرورت ہے کہ کہانی میں اور لوگ کیا کر رہے ہیں؟’