نئی دہلی(بھاشا) بنسپتی ملوں اورخردہ گاہکوں کی خریداری بڑھنے سے دہلی تیل بازار میںآج خوردنی تیل کی قیمتوں میں ۵۰؍روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی ۔محدود کا روبار کے دوران معمولی خریداری کے سبب غیر خوردنی تیلوں کی قیمت معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پربند ہوئیں ۔ بازار ذرائع کے مطابق سرسوں ایکسپلر تیل دادری اوربنولا مل ڈلیوری تیل ہریا نہ کی قیمت ۵۰؍روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۷۲۵۰روپئے اور ۶۲۵۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ سویابین رفائنڈ مل ڈلیوری اندور اور سویابین ڈیگم کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰؍روپئے بڑ ھ کر ۷۵۵۰رو پئے اور۷۳۵۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ خام پام تیل ایکس کانڈلا کی قیمت ۵۰؍روپئے کی تیزی کے ساتھ ۵۷۵۰روپئے کkhurduni oil 2
وئنٹل بند ہوئی ۔پامولین آر بی ڈی اورپامولین کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۶۰۵۰روپئے اور ۶۵۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ وہیں اناج بازار میں آج گیہوں کی قیمتوں میں ۵؍روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔مانگ کمزور پڑنے سے باجرا ،مکااورجوکی قیمتیں بھی نیچے آگئیں ۔ بازارذرائع کے مطابق پیداواعلاقوں سے نئی فصل کی آمدکے درمیان آٹا ملوں کی جانب سے خریداری کم کرنے سے گیہوں کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔گیہوں درافلور مل کی قیمت ۵ ؍ روپئے گر کر ۱۵۱۵؍:۱۵۲۵ روپئے کوئنٹل اور آٹاچکی ڈلیوری کی قیمت ۵؍روپئے کے نقصان کے ساتھ ۱۵۲۵:۱۵۳۰روپئے فی ۹۰؍کلو بند ہوئی ۔