سری نگر:جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے واحد ممبر اسمبلی حکیم محمد یاسین نے اترپردیش میں گریٹر نوئیڈا کے دادری علاقے میں مکان میں گائے کے گوشت کی موجودگی کی افواہ پھیلنے کے بعد محمد اخلاق نامی ایک شخص کے قتل پر آج افسوس کا اظہار کیا۔مسٹر یاسین نے اسمبلی کے موسم سرما کے اجلاس کے پہلے دن سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام اور 9 دیگر اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مکہ معظمہ میں حج کے دوران کرین گرنے اور منی میں بھگدڑ مچنے کے واقعات میں حاجیوں کی اموات پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ بعد میں انہوں نے اخلاق کی موت کابھی ذکر کیا اور ان کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔وسطی کشمیر کے خان صاحب کے ممبراسمبلی پی ڈی پی کے رکن نے کہا کہ ہجوم نے ایک بے قصور شخص کا قتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا مرحوم کی روح کو شانتی دے اور ان کے گھروالوں کو صبر وجمیل عطا کرے ۔