نئی دہلی:دادری میں بیف کھانے کے شبہے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیئے جانے والے محمد اخلاق کے قتل کا ایک ملزم یہاں کے ایک اسپتال میں چل بسا۔ دادری سانحہ پچھلے سال برپا ہوا تھا۔ ملزم رابن [20] ایک سال سے عدالتی تحویل میں تھا دو راو قبل اسے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ جہاں سانس اور گردے کی تکلیف مین اس کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع پولس نے دی ہے ۔کہا جات ہے کہ اسے انتہائی خستہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔