لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ سروجنی نگر علاقہ میں بدمعاشوں کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ داروغہ کھیڑا گاؤں میںسنیچر کو دار
وغہ آنند شرما کے گھر ہوئی لوٹ کا انکشاف ابھی پولیس کر بھی نہیں پائی تھی کہ دو شنبہ کی دیر شب بدمعاشوں نے ایک مرتبہ پھر داروغہ کے گھر کے پڑوس میں حملہ کردیا لیکن گھر کے لوگوںکے جاگنے پر بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وہیں سروجنی نگر پولیس اس پوری واردات کو غلط بتا رہی ہے۔ سروجنی نگر کے داروغہ کھیڑا میں رہنے والے گھنشیام کے گھر دو شنبہ کی دیر شب کچھ بدمعاشوںنے حملہ کر دیا۔ گھر میں کھٹ پٹ کی آواز سن کر کنبہ کے لوگ جاگ گئے اور ان لوگوں نے شور مچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شور ہوتے ہی بدمعاش گھر سے بھاگے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچے ایس او سروجنی نگر رام نریش یادو اور سی او سروجنی نگر ہریندر کمار بھی پہنچ گئے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے بدمعاشوں کے حملہ کی پوری واردات کو فرضی بتا دیا۔
سروجنی نگر پولیس کا کہنا ہے کہ شیام لال کے گھر میں برتن گرنے کی آواز پر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی تھی لیکن جب پولیس نے تفتیش کی توبدمعاشوں کے آنے کی بات غلط نکلی۔ داروغہ کھیڑا گاؤں کے داروغہ آنند شرما کے گھر گزشتہ سنیچر کی شب مسلح بدمعاشوں نے لوٹ مار کی واردات کو انجام دیا تھا۔