موصولہ رپورٹوں کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد جمعرات کو ایک کار بم دھماکہ کرنے کے بعد اس سرحدی شہر میں داخل ہوگئے اور کرد ملیشیا کے ساتھ ان کی شدید لڑائی شروع ہوگئی- اس لڑائی کے دوران اب تک دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں- دوسری جانب شام کے شمال مشرقی شہر حسکہ میں بھی داعش گروہ اور شامی فوج کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے اور اب تک اس لڑائی میں متحارب دھڑوں کے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں- رپورٹ کے مطابق داعش نے تیس مئی سے اب تک چار مرتبہ حسکہ شہر پر حملہ کیا ہے- واضح رہے کہ کرد ملیشیا نے رواں سال چھبیس جنوری کو کوبانی شہر داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا-