نیویارک ۔ 22اگست(ےو اےن اےن )ااسلامی ریاست کے جہادیوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھونے والے امریکی صحافی جیمز فولی کی رہائی کے لیے ایک سو ملین یورو تاوان طلب کیا گیا تھا۔ یہ بات مقتول صحافی کے ایک آجر ادارے نیوز ویب سائٹ گلوبل پوسٹ کی جانب سے بتائی گئی ہے ،ویب سائٹ کے سربراہ فِلپ بیلبونی نے تصدیق کی ہے کہ فولی کے اغواءکاروں نے ابتداءمیں ایک سو ملین یورو (132 ملین ڈالر) تاوان مانگا تھا۔ فولی شام میں گلوبل پوسٹ اور اے ایف پی سمیت دیگر اداروں کے لیے رپورٹنگ کر رہے تھے جب نومبر 2012ءمیں انہیں اغواءکر لیا گیا تھا، منگل کے روز اس گروہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ایک شدت پسند کو فولی کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔