دولت اسلامی عراق و شام [داعش] نے یو ٹیوب پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شام میں لاپتا ہونے والے جاپانی باشندے کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی ‘رائیٹرز’ کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جاپان داعش کے جنگجوئوں جانب سے شمالی شام سے اغوا کئے جانے والے جاپانی شہری کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
یو ٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ “ٹی شرٹ پہنے ہوئے ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور کچھ نامعلوم جنگجو اس سے سوالات کر رہے
ہیں۔ وہ شخص جواب میں بتاتا ہے کہ اس کا نام ہارونا یوکاوا ہے اور وہ صحافی بھی ہے اور ڈاکٹر بھی۔”
یہ نام ایک بزعم خود پرائیویٹ سیکیورٹی اور کرائے کے سپاہی فراہم کرنے والی فرم کے سربراہ کے نام سے ملتا جلتا ہے۔
شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خلاف 2011ء میں شروع ہونے والی اس خانہ جنگی میں 170٫000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔