شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام #داعش کے جنگجوئوں نے الگ الگ واقعات میں چار افراد کو ہم جنس پرستی کے الزام میں بلند عمارتوں کی چھتوں سے گرا کرموت کے گھاٹ اتار دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پچھلے اتوار کو #عراق کے #موصل شہر میں “باب الطوب” کے مقام پر ایک شخص کوچھت سے گرانے سے قبل مقامی آبادی کو وہاں جمع کیا گیا۔ بعد ازاں ایک شخص کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت پر لایا گیا جہاں سے اسے نیچے پھینک دیا گیا۔
عراق کے #نینویٰ شہر میں بھی دو افراد کو بلند وبالا عمارتوں کی چھتوں سے گرا کر قتل کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ #ٹویٹر پر ایک داعشی جنگجو کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں اسے ہم جنس پرستی کے الزام میں پکڑے گئے افراد دی گئی سزائوں پر عمل درآمد کرتے دکھایا گیا ہے۔