حزب اللہ عراق نے زور دے کرکہا ہے کہ داعش دہشتگرد بغداد یا کربلا میں داخل نہیں ہو سکتے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی گروہ حزب اللہ عراق کے کمانڈر نے اپنی فوجی بٹالین کی سائٹ پر لکھا ہے کہ داعش کے عناصر کربلا یا بغداد میں ہ
رگز داخل نہیں ہوسکتے- انھوں نے کہا کہ رمادی میں سیکورٹی کے شعبے میں ناکامی امریکہ پر بعض سیاستدانوں کے اعتماد کے نتیجے میں ہوئی- حزب اللہ عراق کے فوجی بٹالین کے کمانڈر نے گذشتہ اتوار کو عراق کے بعض صوبوں اور علاقوں میں ہنگامی سیکورٹی حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے تمام نوجوانوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔