واشنگٹن:امریکہ اور اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے ٹھکانوں پر 28 فضائی حملے کئے ۔ دہشت گردوں کے خلاف مہم چلانے والی مشترکہ ٹاسک فورس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شام میں داعش کے 10 ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ، جبکہ عراق میں جنگجو¶ں کے 18 ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے گئے ۔ امریکی اتحاد کی ٹاسک فورس کے مطابق عراق میں سسنجار، موصل، رمادی اور دیگر مقامات کے نزدیک کئے جانے والے ہوائی حملوں میں دہشت گرد گروپ کی اسٹر اٹیجک یونٹوں کے ساتھ ہی ان کی گاڑیوں، عمارتوں اور دو ہلکی مشین گن کو تباہ کر دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں الحسکہ کے ارد گرد کے علاقوں میں تین فضائی حملوں آئی ایس کی اسٹراٹیجک یونٹوں کے علاوہ دو موٹر سائیکل اور ایک عمارت کو تباہ کردیا گیا۔ان کے علاوہ تدمر اور الہول کے اطراف میں بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں، لیکن ان کے نتائج کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے ۔