سرتے (لیبیا): امریکی فضائیہ کی حمایت یافتہ لیبیائي فوج نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے پرانے گڑھ مانے جانے والے سرتے شہر سے بھی دہشت گردوں کو کھدیڑ دیا ہے اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ داعش کے قبضے والا آخری شہر تھا جس پرفوج نے قبضہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے مسلسل یہاں کارروائی جاری رکھی تھی اور سرتے کے باہری علاقے کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے داعش کے جنگجوؤں کے یہاں اپنے آخری گڑھ سے نکلنے پر مجبور کردیا ہے ۔