لکھنؤ: راجدھانی میں یو پی بورڈ امتحان مراکز کی فہرست سے داغی اسکول باہر ہو ںگے۔ اس سلسلہ میں ڈی آئی او ایس امیش کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ ۱۵۳مراکز کی مجوزہ فہرست ضلع مجسٹریٹ کو بھیجی گئی تھی جس میں داغی اسکولوں پر ضلع مجسٹریٹ نے اعتراض ظاہر کیا ہے جس کے سبب ان سبھی داغی اسکولوں کو مراکز کی فہرست سے باہر کر دیاجائے گا۔
وہیں دوسری جانب محکمہ جاتی ذرائع کی مانیں تو اس فرمان کے بعد نقل مافیاؤں میں افراتفری مچ گئی ہے۔ حالانکہ اس فہرست کو ضلع مجسٹریٹ کے پاس بھیجنے سے قبل اس میں مزیدپانچ اسکولوں کو مرکز متعین کر کے بھیجا گیا تھا۔