نئی دہلی: دالوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے مدنظر سرکار نے دالوں اور خوردنی تیل اور تلہن پر لازمی اشیاءقانون کے تحت کنٹرول کو مزید ایک سال کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج اس کو منظوری دی۔ مواصلات اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں لازمی اشیاءقانون 1955 کے تحت دال، تلہن، خوردنی تیل اور تلہن پر کنٹرول کی مدت 30 ستمبر 2016 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان تینوں اشیاءکو پچھلی مرتبہ 30 ستمبر 2014 میں سرکاری کنٹرول میں لیا گیا تھا اور اس کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے ۔اس فیصلہ کے بعد ریاستی سرکاریں دال، خوردنی تیل اور تلہن کی تجارت اور کاروبار کو باضابطہ بناسکیں گی اور قانون کے تحت موثر کارروائی کرسکیں گی اور ان کے ذخیرہ اندوزی کو روک سکیں گی اور منافع پر کنٹرول رکھ سکیں گی۔