نئی دہلی(بھاشا) پیداوار علاقوں سے محدود فراہمی کے درمیان اسٹاکسٹوں اور خردہ کاروباریوں کی بڑھتی مانگ کے سبب دہلی دال بازار میں مونگ اور ماش و دیگر دالوں میں قیمتوں میں ۴۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق مونگ اور مونگ کی دال چھلکا مقامی کی قیمت ۴۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۶۲۰۰ سے ۷۲۰۰ روپئے اور ۷۲۰۰سے ۷۷۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ وہیں کمزور بین الاقوامی رخ کے درمیان مانگ کمزور پڑنے سے تیل بازار میں آج پامولین اور سویا بین تیل میں ۵۰ روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق پامولین آر بی ڈی اور پامولین کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے نقصان کے ساتھ بالترتیب ۶۲۵۰ روپئے اور ۶۰۵۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ سویا بین ریفائنڈ مل ڈیلیوری اندور اور سویابین ڈیگم کانڈلا تیل کی قیمت ۵۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۶۹۵۰ روپئے اور ۶۶۵۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔ اس کے علاوہ اناج بازار میں آج مکا کی قیمت میں ۱۵ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق مکا کی قیمت
۱۵ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۱۲۱۵:۱۲۲۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی۔