دالیں ہماری خوراک کاسب سے قیمتی جز ہیں خون گوشت زیادہ تر دالوں سے بنتے ہیں روٹی کے ساتھ دال کا ہو نا ایک لازمی امر ہے آج کل نئی روشنی اور نئے فیشن کے لوگوں کودال سے نفرت ہوگئی ہے سبزیاں زود ہضم اور صحت بخش تو ضرور ہیں مگر ان میں طاقت دینے والے اجزا مقا بلتا کم ہی ہوتے ہیں دن میں کم از کم ایک بار دال ضرور استعمال کرنی چاہئے جن کی قوت ہا ضمہ ٹھیک نہیں وہ کچھ عرصہ کے واسطے ماش کی دال بالکل چھوڑدیں باقی دالیں تھوڑی مقدار میں کھائیں ان کے لئے تازہ میوے اور تازہ سبزیاں مفید ہیں ۔وہیں صحت اور طاقت کے لحاظ سے موٹے چاول بہتر ہیں ۔سانٹھی کے لال چاول اور بھی زیادہ مفید ہیں سب قسم کے چاول جلدی ہضم ہوجاتے ہیں سانٹھی چاول نئے اور پرانے سب اچھے ہیں ۔