اجزائ
پالک : ایک کلو
مسور کی دال : ایک پیالی
نمک: حسبِ ذائقہ
پسا ہوا ادرک، لہسن: ایک چائے کا چمچ
پیاز: باریک کٹی ہوئی دو عدد
لال مرچ: پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ہلدی : آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر: باریک کٹے ہوئے دو عدد
آئل: چار سے چھ کھانے کے چمچ
ترکیب:
پالک کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور کھلے پین میں درمیانی آنچ پر رکھ کر اس کا اپنا پانی خشک کر لیں۔ مسور کی دال کو دھو کر ایک پیالی پانی اور ہلدی ڈال کر ابال لیں، گل جائے تو ہلکا سا گھوٹ کر ایک پیالی پانی ڈال دیں، پین میں کوکنگ آئل کو ایک سے دو منٹ گرم کریں، اس میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑا لیں، اور اس مین پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔ ادرک ، لہسن اور لال مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ بھونیں پھر ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔ دال اور پالک ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔