ممبئی: دبنگ خان نے باربی گرل کٹرینہ کیف کے ساتھ کرم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے جس کے بعد فلم ’’سلطان‘‘ میں اب کترینہ کی جگہ دپیکا پڈوکون اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے درمیان دوریوں کا تو سب کو علم ہے لیکن ان دوریوں نے شاید اختلافات کا روپ دھار لیا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دبنگ خان نے انڈسٹری میں باربی گرل کہلانے والی کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں کٹرینہ کیف کو کاسٹ کیے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد فلم کے ہدایت کار نے کترینہ کے بعد دپیکا کو کاسٹ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ۲ روز قبل بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کترینہ کیف نے ان ہی سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھے تھے جس میں انہوں نے دبنگ خان کو انتہائی متاثر کن شخصیت قرار دیا تھا۔وہیں وہیں دوسری جانب الی ووڈ باربی ڈول کٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان خان جیسے لوگ اس دنیا میں بہت کم ہیں وہ اب بھی ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کٹرینہ کیف کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور ان کا خاندان آج بھی ان کے بہت اچھے دوست اور ان کے لئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ ’’دبنگ‘‘ میں کام سے انکار پر ان کی ناراضگی اور سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی کی تقریب میں نہ بلانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔کٹرینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان انتہائی متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، سلمان خان حقیقی معنوں میں عوامی آدمی ہیں، کوئی بھی شخص ان سے بات کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتا، ان جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ان کی ذاتی زندگی اور بالی ووڈ کیرئیر میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر فلم نگری میں میرا سفر کبھی بھی آسان نہ ہوتا۔