نئی دہلی: بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کے بعد آج دہلی کے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت30 اعشاریہ پانچ ڈگری سے کم ہو کر23 اعشاریہ پانچ ڈگری سلسئیس درج کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق شام میں بھی موسم خوشگوار رہے گا۔
تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ کے ساتھ 42 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگرري تک جا سکتا ہے ۔