لکھنؤ(نامہ نگار) کاکوری علاقہ میں شہید اسمارک کے نزدیک آج صبح ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکتی ملی۔ فی الحال متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کاکوری کے بسنت کنج واقع شہید اسمارک کے نزدیک ایک درخت پر رسی کے سہارے ۴۰سالہ شخص کی لاش لوگوں کو لٹکتی نظر آئی۔ اے کے تیواری نام کے شخص نے پولیس کنٹرول روم پر لاش ملنے کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی کاکوری پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ متوفی کے جسم پر مٹ میلی دھاری دار شرٹ، سفید دھاری دار بنیان اور فیروزی رنگ کی انڈر ویئر موجود تھی۔ کاکوری پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے پھانسی لگا کر خود کشی کی ہے۔