لکھنؤ ۔ ( نامہ نگار)حسن گنج علاقے میں گزشتہ ۱۷ ؍جنوری کو گومتی ندی میں ڈوبے رکشہ ڈرائیور کی لاش گومتی نگر میں واقع بیراج کے پاس اتوار کو تیرتی ہوئی ملی ۔انسپکٹر حسن گنج ویر سنگھ نے بتایا کہ بخشی کا تالاب کے اکوری کا ۲۲ سالہ جتیندر عرف دھکادھک رکشہ چلا تا تھا اور وہ ڈالی گنج میں ہی رہتا تھا ۔ ۱۷ جنوری کو حسن گنج میں واقع شنی دیو مندر کے پاس نہانے کے درمیان وہ ڈوب گیا تھا پولیس نے تین دن تک اس کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کو ندی میں اتارا مگر کچھ پتہ نہ
چل سکا ۔