باغپت:باغپت ضلع بڑوت قصبے میں دکانداروں کی طرف سے 10 روپے کے سکے نہ لینے پر گاہکوں اور دکانداروں کے مابین جم کر مار پیٹ ہوئی۔ذرائع کے مطابق 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند ہونے کے بعد علاقے کے بینک میں صارفین کو 10 روپے کے سکے دیئے جا رہے ہیں لیکن صارفین سے دکاندار سکے نہیں لے رہے ہیں۔گرانا سڑک پر ہیمنت کمار نامی نوجوان نے آج دکاندار کو سامان خریدنے کے بعد 10 روپے کے سکے دیے ۔جسے لینے سے اس نے انکار کر دیا اس پر دونوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی۔آس پڑوس کے لوگوں نے کسی طرح جھگڑا رفع دفع کرایا۔اس سلسلے میں گاہک نے بڑوت کوتوالی میں دکاندار کے خلاف تحریری شکایت کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دریں اثنا ، بڑوت کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) دیپالي کوشک نے بتایا کہ جو بھی دکاندار 10 روپے کا سکہ نہیں لے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔