ہاپوڑ (نامہ نگار)ضلع کے تھانہ سنبھاولی علاقہ کے گاؤں مرادنگر میں دس ماہ کی بچی کے ساتھ گاؤں کے ہی ایک شخص کے ذریعہ آبروریزی کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد ملزم گاؤں سے فرار ہوگیا۔متاثرہ بچی کے والد نے ملزم کے خلاف تھانہ میں نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔
پولیس نے بچی کو طبی معائنہ کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔ خبر کے مطابق تھانہ سنبھاولی علاقہ کے گاؤں مرادنگر کے باشندے ہریا (بدلا ہوانام)کی دس ماہ کی بچی روہیلا (بدلا ہوانام)کے ساتھ اپنے گاؤں میں ہی رہتا ہے۔ دوشنبہ کی صبح گاؤں کا باشندہ ناظم روہیلا کوجنگل میں لے گیا۔ جہاں بچی کی آبروریزی کرنے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ کافی دیر تک جب ناظم بچی کو لیکر گھر نہیں پہنچا تو اس کے والدین کو فکر ہوئی انہوں نے بچی کو تلاش کیا تو ایک کھیت میں بچی بیہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی تھی اور اس کے کپڑے خون آلودہ تھے ۔ ہریا نے ملزم ناظم کے خلاف تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ہے۔ پولیس بچی کو طبی معائنہ کے لئے ہاپوڑ کے ضلع اسپتال میں بھیج دیا ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے سرگرمی سے تلاش کررہی ہے