کانپور(نامہ نگار)ریاستی ملازمین کا ایک جلسہ گاندھی مجسمہ پھول باغ منعقد ہوا۔جس میں سیکڑوں ملازمین نے اپنے دس نکاطی مطالبات میں دھرنا دیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا انھیں سیکریٹری ملازمین کے طرز پر سی او موبائل کی سہولت اورروزانہ اخبار مفت دیاجائے۔اس کے علاوہ مرکزی ملازمین کی طرح آمدورفت بھتہ دیاجائے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹیرٹ کمپیٹومعاونین کو معاون جائزہ افسربنائے جائے اوررویو
کمیٹی کی رپورٹ فوری اثر سے ۱۵؍دنوں میں مہیا کرائی جائے ۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ سیکڑیٹریٹ کو خصوصی درجہ دیا جائے پرانی پینشن پالیسی کو بحال کیا جائے اورساتھ میں تنخواہ کمیشن کے اعلان کے ساتھ ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیاجائے ۔جلسہ میں سریندرپال، راجیش بالمکی ،سریش سندیپ کمار ،سندیپ کمار،سنیل یادو کے علاوہ رجیندرسنگھ ،پنکج شکلا ،وپندر کٹیااورراماکٹیارمشراوغیرہ ملاز مین موجود تھے۔