بریلی(نامہ نگار) برسوں پرانی دشمنی کے سبب ایک خاتون کو گاؤں کے نوجوان نے گولی مارک ہلاک کر دیا ۔ موقع پر پہنچنے کے بعد پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیااور تفتیش شروع کر دی ۔ خبر کے مطابق آنولہ تھانہ علاقے کے گاؤں منونہ کے باشندے شیو شنکر کی بیوی کو گاؤں کے باشندے ننکو نے گولی مارکر قتل کر دیا۔
متوفیہ کے گھر والوں نے بتایا کہ متوفیہ کا شوہر درزی ہے۔ اور ان کا گزشتہ برسوں سے گاؤں کے ہی ننکو کے ساتھ زمین کے سلسلے میں جھگڑا چل رہا تھا۔ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ فریقین کے درمیان جھگڑا ہونے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے فریقین کو سمجھا یا اور سمجھایا کر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔
آج صبح جب متوفیہ بیت الخلا کے لئے جنگل میں گئی ہوئی تھی ننکو گولی مارکر فرار ہو گیا۔ تلاش کے بعد مدھو کی لاش جنگل میں پڑی ہوئی تھی۔ موقع پر پولیس نے لاش کو قبضہ میںلے لیا اور ملزم کی سر گرمی سے تلاش شروع کر دی ہے۔