لگتا ہے کہ بالی ووڈ کی نئی ہیروئن پرنیتی چوپڑا کے لئے یہ دن اچھے نہیں گزر رہے ہیں۔ کیونکہ اس وقت ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے۔ وہ فلم لیڈیز ورسیز رکی بہل میں ہوا کے تیز جھونکے کی طرح آئیں مگر اس کے بعد ان کی ایکٹنگ کی رفتار میں آئ
ی تیزی سست پڑنے لگی۔ اگرچہ انہوں نے کچھ ایک فلمیں ضرور کی لیکن تمام میں ان کا رول ایک ہی جیسا رہا۔ آج پرنیتی چوپڑا ببلی اور بنداس لٹکوں جھٹکوں میں الجھ کر رہ گئی ہے۔ پرنیتی چوپڑا کی پچھلی دو فلموں کل دل اور دعوت عشق نے ان کو مایوس کیا۔ دونوں ہی فلمیں ٹکٹ کھڑکی پر ہلچل نہیں مچا سکی۔ اگرچہ دعوت عشق کی کہانی اور انداز کافی نیا تھا پھر بھی وہ ناظرین کو اپنی طرف کھینچنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ پرنیتی چوپڑا کی ہم عصر ہیروئنوں نے جتنا الگ رول کرکے اپنی پختہ جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی اس معاملے میں پرنیتی چوپڑا کافی پیچھے نظر آتی ہیں۔