لکھنؤ’:بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ مایاوتی نے حیدرآبادمیں یونیورسٹی کے ایک دلت اسکالر کی خودکشی پر انتہائی غم کا اظہارکرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ملک میں دلتوں کو انصاف ملنا اور بھی مشکل ہوگا۔ خیال رہے کہ حیدرآباد میں ایک یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ومولا کے خودکشی کرلینے کے بعد ملک بھر میں سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا ہے ۔ بی ایس پی صدر نے کہا کہ بالخصو ص دلت اسکالر روہت ومولا کے تئیں یہ رویہ کہ‘‘اگر تم بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف ہو تو ہمارے دشمن ہو اور تمہیں سرکاری ذرائع سے ستایا جائے گا ’’ انتہائی قابل مذمت اورانتہائی غیر جمہوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کی مخالفت کرنے والے دلت’ پسماندہ اور دیگر ذاتوں کو انصاف ملنا مشکل ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے پارٹی کے راجیہ سبھا رکن ویر سنگھ کی قیادت میں ایک وفد متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لئے حیدرآباد بھیجا ہے ۔