لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ آل انڈیا دلت مسلم مورچہ کے صدر صلاح الدین شیبو نے کہا ہے کہ مورچہ ملائم سنگھ یادو کو ملک کا وزیر اعظم بنانے میں ہر ممکن تعاون دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے دلت مسلمانوں اور دلت عیسائیوں کو آئین کے تحت شامل کر کے درجہ فہرست ذات کا درجہ دے کر ریزرویشن و دیگر سہولیات دینے کا وعدہ انتخابی منشور میں شامل کیا ہے۔ اس کیلئے پارٹی کے سربراہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور میں وعدہ کر کے ملائم سنگھ یادو نے دلت مسلمانوں کو انصاف دلانے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کی نیت اور پالیسی بالکل واضح ہے۔ مورچہ کے صدر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے انتخابی منشور میں ذات، مذہب اور علاقائیت سے اوپر اٹھ کر سماج کے محروم اور کمزور طبقوں، کسانوں ، نوجوانوں، دلتوں اور مسلمانوں کو ترقی کے دھارے میں جوڑنے کا جو کام کیا ہے وہ قابل ستا
ئش ہے۔