ملبورن۔اپنا 400 واں ون ڈے کھیل رہے کمار سنگاکارا کے آؤٹ 105 رنز اور تلک رتنے دلشان کی 161 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی مدد سے سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں ایک وکٹ پر 332 رنز بنائے۔اور بنگلہ دیش کودوسوچالیس رن پرسمیٹنے کے بعد92رن سے شکست دے دی۔اس سے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 233 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کے خلاف 232 رن کا ہد
ف حاصل کرنے کیلئے مشقت کرنے والی سری لنکا کی ٹیم نے آخر کار عمدہ بلے بازی کا نظارہ پیش کیا۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کی فیلڈنگ انتہائی خراب تھی جس نے پانچ موقع گنوائے۔دلشان نے پہلے وکٹ کے لئے لاہرو52 کے ساتھ 122 رن جوڑے۔ اس کے بعد سنگاکارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے 210 رن کی ناٹ آئوٹ ساجھیداری کی۔ سنگاکارا نے اپنے 22 ویں ون ڈے سنچری میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔دلشان نے 17 ویں ون ڈے سنچری میں 22 چوکے لگائے۔ ترمننے کو اننگز میں تین زندگی ملی۔ انعام الحق نے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کے پہلے ہی اوور میں ان کا کیچ پہلی سلپ میں چھوڑا۔ اس وقت ترمننے کا اسکور 22 رن تھا۔ اس کے بعد 44 کے اسکور پر شبیر رحمان کی گیند پر مشفق الر حیم نے انہیں اسٹمپ آؤٹ کرنے کا موقع گنوایا۔آخر میں فاسٹ بولر روبیل حسین کی گیند پر تھرڈمین پر کیچ دے کر وہ پویلین لوٹے۔ سنگاکارا اس وقت 23 رن پر تھے جب تسکین احمد نے ان کا ریٹرن کیچ چھوڑا۔انہیں روبیل کی گیند پر پھر زندگی ملی جب پوائنٹ میں مومن الحق نے ان کا کیچ ٹپکایا۔ سنگاکارا نے آخری اوور میں اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 400 ون ڈے کھیلنے والے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ ان سے زیادہ ون ڈے ہندوستان کے سچن تندولکر 463، سری لنکا کے سنت جے سوریہ 445اور موجودہ ٹیم میں ساتھی کھلاڑی مہیلا جے وردھنے 444 نے کھیلے ہیں۔بنگلہ دیش کے لیے تسکین نے 10 اوور میں 82 رنز دے ڈالے اور انہیں وکٹ بھی نہیں ملا۔