آکلینڈ۔آل راؤنڈر روندر جڈیجہ (ناٹ آؤٹ66)اور آف اسپنر روی چندرن اشون (65)کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سنیچر کو جیت کی دہلیز پر قدم رکھا لیا تھا لیکن آخر میں میچ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی ہوگیا۔نیوزی لینڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں 314 رن بنائے تھے اس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے بھی مقررہ اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 314 رن کا اسکور کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل(111)نے اپنی شاندار سنچری کی بدولت ٹیم کو ایک بڑا اسکور فراہم کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں دو۔صفر سے آگے ہے۔ہندوستان نے ایک وقت اپنے چھ وکٹ 184 رن پر گنوادیئے تھے جس میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کے پچاس رن بھی شامل تھے۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم نہ صرف میچ بلکہ سیریز ہار جائے گی۔ لیکن اس موقع پر اشون اور جڈیجہ نے کیوی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کردی۔دونوں نے 9 اعشا
ریہ ایک اوور میں ساتویں وکٹ کے لئے پچاسی رن کی رفاقت نبھائی جس کی بدولت ٹیم کو جیت کی امید ہوگئی۔ اشون نے 46 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیریر کی بہترین 65 رن کی اننگ کھیلی۔بھوبنیشور کمار چار اور محمد سمیع دو رن بناکر جلدی جلدی آؤٹ ہوگئے۔اس وقت ہندوستان کا اسکور نو وکٹ پر 286 رن ہوگیا۔ ایسی صورت حال میں جڈیجہ نے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ برقرار رکھا۔ جڈیجہ 43 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ جڈیجہ کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ہندوستان کی جانب سے سریش رینا نے 31 اور کپتان دھونی نے پچاس رن بنائے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 67 رن کی رفاقت نبھائی۔ روہت شرما 39 رن بناکر انڈرسن کی گیند پر ہمیش بینٹ کو کیچ دے بیٹھے جبک وراٹ کوہلی چھ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اجنکیا رہانے نے تین رن بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے انڈرسن نے دس اوور میں 63 رن پر پانچ وکٹ لئے۔ بینٹ نے 48 رن پر دو وکٹ ، ٹم ساؤدی نے 74 رن پر ایک وکٹ اور ناتھن میک کلم نے 39 رن پر ایک وکٹ لیا۔ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع نے دس اوور میں چوراسی رن پر دو وکٹ۔ جڈیجہ نے سینتالیس رن پر دووکٹ، بھبنشور کمار نے 48 رن پر ایک وکٹ۔ ورون آرون نے 52 ر ن پر ایک وکٹ اور اشون نے 47 رن پر ایک وکٹ لیا۔نیوزی لینڈ کے تین بلے بازی رن آؤٹ ہوئے۔ مارٹن گپٹل نے 129 گیندو ںمیں بارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 111 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈن پارک اسٹیڈیم میں ہفتہ کو ہوئے تیسرے ون ڈے میچ میں رویندر جڈیجا ( 66 ) نے اپنی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندستان کو شکست سے بچا لیا ، اگرچہ وہ مقابلہ ٹائی کرانے میں ہی کامیاب ہو سکے۔پانچ میچوں کی سیریز میں 02 سے پیچھے چل رہی ہندوستانی ٹیم پر اگرچہ اب بھی شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے ، جبکہ آخری دونوں میچ جیت کر وہ صرف سیریز کو برابری پر ہی روک سکتے ہیں ۔ نیوزی لینڈ سے ملے 315 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مقررہ 50 اوور میں نو وکٹ پر 314 رنز بنا سکی ۔جڈیجہ نے آخری اوور میں تیز ہاتھ دکھاتے ہوئے 45 گیندوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ہندستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 18 رنز درکار تھے ، جس کا تعاقب کرتے ہوئے جڈیجہ نے دو چوکے ایک چھکا لگا کر 17 رنز بٹورے ۔ آخری گیند پر ہندستان کو دو رنز کی ضرورت تھی ، جس پر جڈیجہ ایک رن ہی لے سکے ۔ہندستان کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ( 50 ) اور آر اشون ( 65 ) نے اہم اننگز ھیلی ۔ دھونی نے 60 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے، جبکہ اشون نے آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔اس سے پہلے ، ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں تمام وکٹ گنوا کر 314 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل ( 111 ) نے سنچری بنائی جبکہ کین ولیمسن ( 65 ) نے بھی اہم رول ادا کیا ۔آخری اوور میں لیوک روچی ( 38 ) اور ٹم ساؤتھی ( 27 ) نے تیزی سے رن بٹورے ۔ہندستان کی طرف سے جڈیجہ سب سے کامیاب بولر رہے ۔ انہوں نے 47 کی اکونومی ریٹ سے 47 رن دئے اور دو وکٹ حاصل کئے ، جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے ہندستان کے پانچ بلے بازوں کو چلتا کیا۔