کٹنی، 25 نومبر:مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کے وجے راگھوڑ اسمبلی حلقہ میں آج ایک پولنگ افسر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سول لائن تھانہ علاقہ میں واقع سرکاری اسکول کے معاون ٹیچر کے وی شریواستو کو وجے راگھوڑ اسمبلی علاقہ میں بگدرا پولنگ بوتھ نمبر 220 میں پولنگ افسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا ۔ وہ رات میں اسکول میں قیام پذیر تھیجہاں صبح دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر اے کے سنگھ نے پولنگ افسر کی موت پر 25 ہزار روپے کی فوری امدادفراہم کرانے کاحکم دیا ہے۔ اس واقعہ سے الیکشن کمشن کو مطلع کردیا گیا ہے۔