گورکھپور:گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج اسپتال میں دیماغی بخار سے متاثر ایک بچے کی آج موت اور میڈیکل کالج میں دیگر چار مریضون کی موت ہوجانے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ۱۳۹ ہوگئی ہے ۔
کالج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر این این شکلا نے بتایاکہ دماغی بخار سے جس ایک بچے کی موت ہوئی ہے وہ سدھارتھ نگر ضلع کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ یکم جنوری سے دماغی بخار سے متاثر ۷۰۶ مریضوں کو بھرتی کرایاگیا تھا جس میں سے اب تک ۱۳۹ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔
دماغی بخار سے متاثر ۱۳ مریضوںکو علاج کے لئے آج اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔جبکہ اس بیماری سے متاثر ۱۰۱ مریضوں کا علاج چل رہاہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل کالج میں بھرتی کرائے گئے مریضوں میں سے گورکھپور ، دیوریا ، گونڈہ ، بستی ، سدھارتھ نگر ، سنت کبیر نگر ، کشی نگر ، بلرام پور ، غازی پور اور اعظم گڑھ کے علاوہ پڑوسی ملک نیپال اور بہار و جھاڑکھنڈ ریاست کے مریض علاج کےلئے آچکے ہیں۔