گورکھپور۔ گورکھپور واقع بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران دماغی بخار سے متاظر تین مزید بچوں کی موت ہو گئی۔ اس بیماری سے ابھی تک ۵۳۲ بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ گورکھپور ڈویژن کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں دماغی بخار سے جن تین بچوں کی موت ہو گئی ہے ان میں کشی نگر، مہاراج گنج اور گورکھپور ضلع کے ایک -ایک بچہ شا مل ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ یکم جنوری سے ابھی تک دماغی بخار سے متاثر ۲۵۶۶ مریضوں کو بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا جن میں سے ۵۳۲ بچوں کی موت ہو گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں گیارہ نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے جبکہ اسپتال میں ۲۰۱ مریض پہلے سے ہی زیر علاج ہیں۔ میڈیکل کالج میں مشرقی اترپردیش کے علاوہ بہار، نیپال سے بھی مریض علاج کیلئے یہاں داخل ہیں۔
جن میں سے بہار کے ۲۰۰ مریضوں میں سے ۵۴ ، اور نیپال کے چار مریضوں میں سے ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔