یورپ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے ابتدائی نتائج کے مطابق دمے کے دو سال سے کم عمر مریضوں کو اگر علاج کے لیے سٹیرائڈز والی ادویات دی جائیں تو ان کا قد چھوٹا رہنے کا اندیشہ ہے۔فن لینڈ میں 12 ہزار بچوں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن بچوں کو ایک لمبے عرصے تک سٹیرائڈز والی ادویات دی جاتی ہیں ان میں قد چھوٹا رہ جانے کا زیادہ رحجان نظر آتا ہے۔حاملہ خواتین کی خوراک کا اثر بچوں کے دل پراس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق سے ایسے اشارے ملے تھے کہ سٹیرائڈز والی ادویات سے بچوں کی نشوونما پر منفی اثر پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق یاد دہانی کراتی ہے کہ چھوٹے بچوں کو سٹیرائڈز دینے میں بہت احتیاط کرنی چاہیے۔تاہم برطانیہ میںدمے کے مریضوں کے لیے کام کرنے والی خیراتی ادارے ’استھما یو کے‘ کا کہنا ہے کہ سٹیرائڈز والی ادویات چھوٹے بچوں میں دمے کی علامات پر قابو پانے میں اہم کردار کرتی ہیں۔تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اینٹی ساری جو یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ سے وابستہ ہیں کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس حوالے سے تمام اعداد وشمار کو سامنے رکھ کے تحقیق کی ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر مستقل بنیادوں پر ان ادویات کا استعمال کیا جائے تو بڑے ہوکر بچوں کا قد تین سینٹی میٹر تک چھوٹا رہ سکتا ہے۔ڈاکٹر ساری کا کہنا ہے کہ ’یہ ضروری ہے کہ ڈاکٹر چھوٹے بچوں کو دمے کی سٹیرائڈز والی ادویات دینے قبل اچھی طرح سوچ لیں کہ یہ ضروری ہے کہ نہیں۔‘تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجہ اخذ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر یہ تحقیق کی جائے۔
ننھی منی کافی مشین متعارف
ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ننھی منی کافی مشین متعارف کروائی ہے جو نا صرف پاکٹ میں باآسانی رکھی جا سکتی ہے بلکہ اسے چلانے کیلئے بجلی کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔ 10 انچ لمبی اس ہینڈ پاورڈ کافی مشین کے اندر موجود کپ میں کافی پاو¿ڈر اور گرم پانی ڈال کر اس کی اوپری طرف مو جود بٹن کو ہاتھ سے دبایا جاتا ہے اور 10 منٹ میں گرما گرم کافی تیار ہے۔