دنیا بھر کے مختلف مقامات میں کالنگ اپلیکشن اسکائپ کی سروس میں آنے والی تیکنیکی خرابی تاحال دور نہیں ہوسکی جس کے باعث ہزاروں صارفین کالز کرنے یا اس پر سائن ان ہونے سے قاصر ہیں۔
پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر سوا دو بجے سے مائیکروسافٹ کی اس مقبول کالنگ اپلیکشن میں صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔
اسکائپ نے بھی اپنے ٹوئیٹ پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے کروڑوں عالمی صارفین میں سے کتنے افراد اس سروس کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے پہلے جاری بیان کے مطابق نامعلوم تیکنیکی مسئلے کے باعث صارفین کو اپلیکشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ دیگر افراد کو کال نہیں کرپارہے، تاہم تحریری آن لائن پیغامات ضرورت ارسال ہورہے ہیں۔