نیویارک …کسی بھی شخص سے سچ اگلوانے کے لئے صبح کا وقت بہترین ہے ۔دوست ہوں، خاندان والے یا کام کی جگہوں پر موجود ساتھی، ہر کوئی ہر وقت آپ سے مخلص ہوگا، آپ سے سچ بولے گا، تو یہ جھوٹ ہے۔ حضرت انسان کی فطرت ہی کچھ ایسی ہے۔سچ جاننے پر ہی بضد ہیں تو صبح کا انتخاب کرلیں۔ کیوں کہ امریکی تحقیق کہتی ہے کہ دوپہر میں جب تھکن حاوی ہو، آنکھیں بھاری ہونے لگیں تو دھوکے بازی کی حس جاگ اٹھتی ہے۔”ارے بھائی! ہم تو بڑے دیانت دار ہیں، جھوٹ تھوڑا ہی بولیں گے“۔ نہ بھئی نہ! یہ تو صاف جھوٹ ہے۔ تحقیق کہتی ہے کہ تھکاوٹ اور جھوٹ کا رشتہ دیانت دار آدمی پر زیادہ اثر ڈالتا ہے۔ جھوٹ کے پاوٴں نہیں ہوتے، اس لیے جھوٹا تھکن ”وَکن“ کو خاطر میں نہیں لاتا