نیویارک: فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں ہر سال 750 ارب ڈالر مالیت کی غذائی اشیا ضائع ہوجاتی ہیں جو 2 ارب افراد کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔
اقوام متحدہ کی ذیلی ادارے فوڈ اینڈ اگلریکلچر آرگنائزیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال 1 ارب 30 کروڑ ٹن غذائی اشیاء خراب یا ضائع ہوتی ہیں جو کل پیداوار کا ایک تہائی ہے۔
اس ضیاع کو روکا جائے تو دنیا کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی یعنی دو ارب افراد کی غذائی ضروریات پوری ہوجائیں گی۔ ترقی پزیر ممالک میں ناقص سہولیات کے باعث کاشت، نقل و حمل اور اسٹرویج کے دوران غذائی اشیاء خراب ہوتی ہیں جبکہ امیر ممالک میں خریدار کی جانب سے ضیاع سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپ اور شمالی امریکا میں ہر سال اوسطاً ہر خریدار سو کلو غذائی اشیا ضائع کرتا ہے جبکہ افریقا میں یہ ضیاع 10 کلو سالانہ سے بھی کم ہے۔