ہاپوڑ:ایس پی ڈاکٹر اشوک کمار رادگھو کی زیر نگرانی شروع کی گئی سڑک تحفظ مہم کے تحت اسکول کالجوں میں طلبا وطالبات کو ٹریفک پولیس کے ذریعہ ٹریفک قوانین کی معلومات فراہم کی جارہی ہے تاکہ ہرسال سڑک حادثات میں ہونے والے اضافے کے کم کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں ریلی وپمفلٹ کے ذریعہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بیدار کیا جارہا ہے نومبر ماہ میں شروع کی گئی سڑک تحفظ مہم ،حفاظت زندگی مہم کے تحت ٹی ایس آئی آر راکیش کمار شرما نے سنسکار پبلک اسکول میں طلبا وطالبات کو ٹریفک قوانین کی معلومات فراہم کرائیں ۔انھوںنے کہا کہ دنیا میں ۱۹۳؍ممالک ہیں تمام ان ممالک میںہندوستان کا نام سرفہرست ہے کیو ںکہ ہمارے ملک میں سڑک حادثا ت میں ہر سال مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔
مرنے والوں میں ۱۵؍ سے ۳۵سال کے نوجوا ن لڑکے اورلڑکیا ں شامل ہوتے ہیں۔ جن کی موت کی وجہ ان کے ذریعہ ٹریفک قوانین پرعمل کرنا ہوتی ہے۔ مسٹر شرما نے کہا کہ ٹریفک کے پانچ دشمن ہو تے ہیں ان میں نیند، نشا، تیز رفتاری ،مخالف سمت وگاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال کرنا شامل ہے۔ انھوںنے مزید کہا کہ ڈرائیورکی لاپرواہی سے ۷۷،گاڑی کی خرابی سے تین ،موسم کی خرابی کے سبب دس، سڑک کی خرابی سے آٹھ اور دیگروجوہات سے تین فیصد لوگوں کی موت ہرسال ہوتی ہے ان حادثوںمیں کمی لانے کیلئے ہر سال نومبرماہ میں پولیس کے ذریعہ سڑک تحفظ ہفتہ مہم شروع کی جاتی ہے۔ جس میں لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کیلئے انھیں بیدار کیاجاتا ہے ۔ مسٹرشرما نے کہا کہ سڑک قوانین پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں ہرسال تین لاکھ ۶۰ہزار لوگوںکی موت ہوجاتی ہے جو دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے ان کی کوشش ہے کہ سڑک حادثات میںکمی لائی جائے انھوںنے کہا سڑک تحفظ وحفاظت زندگی مہم کے آخری دن پولیس لائن میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیاجارہاہے اس مقابلے میں مختلف اسکولوں کے کافی تعداد میں طلباوطالبات شامل ہوں گی۔دوسری جانب مہم کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں ۲۰؍گاڑیوں کے چلان کئے گئے اور۳۵سوروپئے بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔