داؤس (سوئٹزرلینڈ)(بھاشا) ہند نزاد صنعت کار ہندوجا برادران اپنی تقریباً ۱۴؍ارب ڈالر کے ممکنہ اثاثوں کے ساتھ دنیا کے ۸۰؍ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ پانے والے برطانیہ کا واحد نام ہے۔
شری چند اور گوپی چند ہندوجا کو غیر سرکاری تنظیم آکس فیم کے ذریعہ جاری دنیا کے دولت مندوں کے فہرست میں ۶۶واں مقام ملا ہے۔ یہ فہرست یہاں عالمی اقتصادی فورم کی کے جاری سالانہ اجلاس میں جاری کی گئی ہے۔ ہندوجہ گروپ کا کاروبار دنیا بھرمیں پھیلا ہوا ہے۔یہ گروپ موٹر گاڑیوں
سے لے کر بینک اور اطلاعاتی تکنیک کے کاروبارمیں سرگرم ہے۔ ہندوجہ برادران سنڈے ٹائمس کی گذشتہ سال کی دولت مندوں کی فہرست میں برطانیہ دولت مندوں میں اول مقام پر تھے۔ آکس فیم ویلتھ ہیونگ ان آل اینڈ وانٹنگ مور ( دولت پوری، ذہن ادھورا) فہرست میں مائیکروسافٹ کے بانی بلگیٹس کا نام سر فہرست ہے۔ جن کے اثاثے تقریباً۷۶؍ارب ڈالر بتائے گئے ہیں۔ فہرست میں میکسیکو کے کاروباری کارلوس سلم ہیلو اور امریکی سرمایہ کار وارین بفے جیسے نام بھی شامل ہیں۔