لکھنؤ۔(نامہ نگار)علی گنج کے تروینی نگر میں ایک نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔اس کی اطلاع کنبہ والوں نے پولیس کو دی ۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ دوسری جانب گڑمبا کے پھول باغ کے رہنے والے نوجوان نے شیئر مارکیٹ میں نقصان ہونے کے سبب پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگالی۔علی گنج واقع تروینی نگر کے ایکتاپورم کے رہنے والے ارون پانڈے (۴۰)نے منگل کی شام اپنے گھر پر ہی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔کنبہ والوںنے جب لاش کو پھندے سے لٹکتاہوادیکھاتو ان کے ہوش اڑگئے۔اطلاع پولیس کو دی گئے موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس کا کہناہے کہ ارون کا کسی دیگر خاتون سے معاشقہ چل رہاتھا جس کے بارے میں جب اس کے کنبہ میں پتہ چلاتو بیوی سے بھی اس کی کشیدگی رہنے لگی۔ان ہی وجوہات کے سبب وہ پریشان رہنے لگاتھا۔ارون کی اس حرکت سے بیوی سے بھی ان کی بات چیت بندہوگئی تھی۔ارون کے کنبہ میں چار بچے ہیں دوسری طرف گڑمبا کے پھول باغ کے رہنے والے رام ساگر (۳۵) کی شادی پانچ برس قبل ہوئی تھی۔ بیوی دو برس قبل اسے چھوڑ کر چلی گئی۔متوفی شیئر مارکیٹ میں روپئے لگاتاتھا۔جس میں اسے کافی نقصان ہوگیا تھا۔او
ر وہ ڈپریشن میں رہنے لگاتھا۔جس کے سبب آج رام ساگر نے پنکھے میں رسی کے سہارے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔متوفی کے والد نے کھڑکی سے دیکھا کہ وہ پنکھے میں لٹکے ہواہے۔ تب انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔