نئی دہلی (بھاشا) جیوتی لیبوریٹریز کا حقیقی منافع ۳۰جون ۲۰۱۴ کو ختم سہ ماہی کے دوران ۷۲ فیصد بڑھ کر ۴۶ء۴۲ کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔ کمپنی نے ممبئی شیئر بازار کو بتایا ہے کہ گذشتہ مالی سالی کی اسی مدت کے دوران ۶۹ء۲۴ کروڑ روپئے کا منافع ہواتھا۔ اسی مدت میں کمپنی کی فروخت میں ۱۶ فیصد کا اضافہ ہوا جوکہ گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران ۵۸ء۳۳۲ کروڑ روپئے کے مقابلے ۱۴ء۳۸۵ کروڑ روپئے ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک دیگر دواکمپنی مرک کے منافع میں جاری مالی سال کی مذکورہ سہ ماہی کے دوران ۸۳ء۲۵ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مرک کمپنی کا گذشتہ مالی سال کے منافع ۶۸ء۱۶ کروڑ روپئے کے مقابلے ۹۹ء۲۰ کروڑ روپئے پہنچ گیا۔