نئی دہلی (وارتا) دوبئی میں جاری غذائی اور مہمان نوازی و تواضع خدمات میدا ن کے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام گلف فوڈ ۲۰۱۵ء میں ہندوستان کی ۲۷۰دسے زیادہ کمپنیاں شرکت کررہی ہیں ۔۱۲؍فروری تک چلنے والے پروگرام میں ہندوستانی پنڈال کو خصوصی طور سے اہمیت دی گئی ہے ۔ اور اس نے غذائی اشیاء اور مہمان نوازی اور تواضع خدمات سے متعلق کمپنیاں شامل ہیں ۔ ہندوستان عالمی بازار میں مہمان داری اور تواضع خدمات کے میدان میں تربیت یافتہ ملازمین اور تیار لوازمات کے اہم ترین فراہم کنندہ کے طور پر ابھر رہاہے ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان ایسے پروگراموں کے ذریعے فوڈپروسیسنگ صنعت میدان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ راغب کرنے کی کوشش میں ہے ۔ اس لئے گلف فوڈ ۲۰۱۵میں سرکاری اور نجی ک
مپنیاں بے حد جوش وخروش سے حصہ لے رہی ہیں ۔ پروگرام میں زراعت اور پروسیسنگ پروڈکٹ برآمدات ترقیاتی اتھارٹی کاجو برآمدات بورڈ ،ہندوستانی کافی بورڈ ، ہندوستانی تلہن اور مصنوعات برآمدات کونسل ،ہندوستانی مسالہ بورڈ اور ہندوستانی چائے بورڈ نے اپنے اپنے پنڈال لگائے ہیں ۔گلف فوڈ ۲۰۱۵ میں زرعی مصنوعات ،بسکٹ ،بھینس کا گوشت ،کافی ،پھلوں کا رس ،تیار غذائی اشیاء ،تیار کھانا ،چاول ،چائے اور دیگر اشیاء پیش کی جارہی ہیں ۔