جھانسی (بھاشا)۔ضلع کے دیہی علاقہ میںکھیت کے تنازع کے سلسلہ میںدوحقیقی بھائیوںکوگولی مار کرقتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی شیو ساگر سنگھ نے بتایا کہ ٹوڑھی فتحپورتھانہ علاقہ کے نرسنگھ پور گائوںمیںراجندر نے اپنا کھیت گروی رکھ دیا تھا۔
لیکن رہن رکھنے والے شخص نے اس کے کھیت کابیعنامہ سپاہی ہیرالال شرما کے نام کردیاتھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ کل رات شرما کے لوگ کھیت پر پہنچے تھے، انھیں روکنے کے لئے راجندر کے بیٹے جیتو اور راج بہادر بھی کھیت پرپہنچ گئے۔جھگڑے کے دوران شرما کے لوگوںنے دونوںبھائیوںکو گولی مار کر قتل کردیا۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ پولس نے اطلاع ملنے کے بعد چھ ملزمین میں سے پریم نارائن اور رنوت کوگرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ سپاہی شرما وتین دیگر ملزمین کو پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے مزید بتایاکہ یہ بات بھی معلوم کی جارہی ہے کہ گروی کھیت کابیع نامہ شرماکے نام کیسے کردیاگیا۔