احمدآباد (بھاشا)قومی ڈیری ترقیات بورڈ (این ڈی بی )کے صدر ٹی نند کمار نے متعلقہ فریقین سے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کی اپیل کی۔ اس لئے کہ سال ۱۷۔۲۰۱۶تک ملک میں دودھ کی مانگ ۱۵۔۵کروڑ ٹن تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ سمینار اور ورکشاپ پر افتتاح کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ ہمیں ہر سطح پر اس سلسلے میں پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ بڑی تعداد میں دودھ کاکاروبار کرنے والوں کو اپنے دائرے میں شامل کیاجاسکے۔ سال ۱۷۔۱۰۱۶تک ملک میں دودھ کی مانگ ۵ء ۱۵کروٹ ٹن سے زیادہ اورسال ۲۲۔۲۰۲۱تک تقریباً بیس کروڑ ٹن ہونے کی امید ہے۔ ایک پریس نوٹ کے مطابق آنند نے این ڈی بی کے احاطے میں یہ سیمنار دودھ اور دودھ پیداوار کی مستقبل میں مانگ کے سلسلے میں کیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ دودھ اور دودھ سے متعلق دیگر چیزوں کی مانگ کو پوراکرنے کیلئے گزشتہ ۱۰ سال کے دوران دودھ کی پیداوار نے ۴۰لاکھ ٹن سالانہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے آئندہ آٹھ برسوں کے دوران ۷۸لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیوںکہ ۲۲۔۲۰۱۲تک دودھ کی سپلائی ۲۱کروڑ ٹن تک پہونچائی جاسکے۔