لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، آل راؤنڈر یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل جبکہ محمد حفیظ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 اگست کو گال میں ٹیسٹ میچ سے ہوگا جس کے لئے پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ حیران کن طور پر یونس خان کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر عمرگل اور محمد عرفان کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ سابق کپتان محمد حفیظ بھی سلیکٹر کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، سرفراز احمد، وہاب ریاض، سعید اجمل، مصباح الحق، اسد شفیق، محمد طلحہ، جنید خان، عمر اکمل، عبدالرحمان اور راحت علی ہیں۔ سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے قومی ٹیم میں فواد عالم، صہیب مقصود، ذوالفقار بابر، شرجیل خان، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، انور علی، محمد طلحہ، وہاب ریاض، سعید اجمل، مصباح الحق، یونس خان، عمر اکمل اور سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دونوں طرز
کی کرکٹ میں مصباح الحق پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔